پاکستانی خبریں

پی آئی سی کے درج مقدمے سے وزیراعظم کے بھانجے کا کیا تعلق نکلا؟ بڑی خبر نے چونکا دیا

پی آئی سی کے درج ہونے والے مقدمے میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی کو بڑا ریلیف دے دیا گیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی کو بڑا ریلیف دے دیا گیاہے کیونکہ وہ سانحہ پی آئی سی کے درج ہونے والے مقدمے میں بچ نکلے ہیں تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آ نے کے بعد اظہار لاتعلقی کیا اور وکلاءکی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر شرمندگی کا اظہاربھی کیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وکلاءکی جانب سے پی آئی سی پر حملہ کیا گیا جس دوران توڑ پھوڑ کی گئی جس کے باعث ڈاکٹر ہسپتال چھوڑ کر چلے گئے اور نتیجے میں کئی مریض طبی امداد نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔پولیس نے سانحہ پی آئی سی کی ایف آئی آر درج کر لی ہے جس میں حسن نیازی کا نام شامل نہیں ہے جبکہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں واضح دکھائی دے رہے ہیں ۔ ایک ویڈیو میں حسن نیازی پولیس کی گاڑی کو آگ بھی لگوا رہے ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پارٹی اور فیملی قانون سے بالا ہے ، حسن نیازی خود ایک گاڑی کو آگ لگوا رہے ہیں ، حسن نیازی کی سربراہی میں یہ سب کچھ ہوا۔

Related Articles

Back to top button