پاکستانی خبریں

قومی خزانے کو لگ گیا زوردار ٹیکہ، لاہور میں ایک اور گھپلا سامنے آگیا۔۔۔ سیاسی میدان میں طوفان برپا

لاہور میں قائم آشیانہ اقبال اسکیم کے بعد آشیانہ قائد اسکیم میں بھی کروڑوں روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آشیانہ قائد اسکیم میں 956 گھروں کی تعمیر نہ ہونے کے باعث قومی خزانے کو 99 کروڑ 60 لاکھ 75 ہزار کا نقصان ہوا۔بے ضابطگیوں، کرپشن اور فراڈ پر مبنی رپورٹ پر حکومت پنجاب کو انکوائری کرنے کی سفارش کر دی گئی۔

میڈیا کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق 16 مئی 2011 کو معاہدہ ہوا کہ آشیانہ قائد میں دو ہزار700 گھر بنائیں جائیں گے۔

معاہدے کے تحت 2700 گھروں کی تعمیر 24 ماہ میں مکمل کرنا تھی تاہم حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ نے 31 دسمبر 2017 تک صرف 1744 گھر مکمل کیے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حبیب رفیق پرائیویٹ کمپنی نے ساڑھے چار سال کی تاخیر سے گھر بنائے اور مؤقف اختیار کیا کہ قبضہ نہ ملنے کے باعث 956 گھر نہیں بنا سکا۔

رپورٹ میں کنٹریکٹرز کے مؤقف کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بقیہ جگہ بھی کنٹریکٹر کے قبضہ میں تھی۔

دستاویزات کے مطابق مبینہ طور پر کنٹریکٹر کو فائدہ دینے کے لیے معاہدے میں تبدیلی کی گئی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے انکوائری کی سفارش کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button