پاکستانی خبریں

ہالینڈ کی ملکہ نے دورہ پاکستان کے بعد طویل خط لکھ دیا، اندرونی کہانی سامنے آتے ہی سیاسی میدان گرم

ہالینڈ کی ملکہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر سفیر نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو اہم تحریر لکھ دی۔

پاکستان میں تعینات ہالینڈ کے سفیرووٹر پلومپ نے خط میں کہاہے کہ ملکہ میکسیما کے دورہ پاکستان کے دوران شاندارسیکیورٹی انتظامات کیے گئے، فول پروف سیکیورٹی انتظامات نے ملکہ کااہم دورہ کو کامیاب بنایا۔ سفیر نیدر لینڈ کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈ سفارتخانے کا اسلام آباد پولیس سے مضبوط ورکنگ ریلیشن شپ ہے، آئی جی اسلام آباد نے سیکیور ٹی کیلئے بہترین حکمت عملی مرتب کی۔

سفیرنیدر لینڈووٹر پلومپ کاکہناہے کہ ملکہ میکسیما کے دورے سے تعلقات کو مزید فروغ ملا، آئی جی اسلام آباد کی قیادت میں پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر سعودی عرب، سعودی ہم منصب سمیت اہم ملاقاتیں متوقع ہیں

یاد رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی سعودی ہم منصب سمیت اہم ملاقات کریں گے، وزیرخارجہ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے اور ملاقات میں جموں کشمیر کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

Related Articles

Back to top button