پاکستانی خبریں

کمانڈر ایرانی بحریہ کا پاک بحریہ کا دورہ، سیکیورٹی اور استحکام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی کی کراچی میں مختلف مصروفیات جاری۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے مزار قائد پر حاضری دی۔ پاکستان نیول اکیڈمی، پاک نیوی ڈاکیارڈ اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی کی مزار قائد پر حاضری، معزز مہمان نے مزار قائد پر پھول رکھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی کمانڈر نے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے بھی ملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری افواج کے تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمانڈر ایرانی بحریہ نے پاک نیوی ڈاکیارڈ اور پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ بھی کیا جبکہ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق کمانڈر ایرانی بحریہ نے پاکستان نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔ معزز مہمان نے بحری سیکیورٹی اور استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

Back to top button