پاکستانی خبریں

شہباز شریف خاندان منجمند اثاثے فیصلہ

شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ نیب کی جانب سے جائیداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈعدالت میں جمع کرایا گیا تھا۔ عدالت نے شہباز، حمزہ، سلمان سمیت دیگرافراد کی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

احتساب عدالت شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب درخواست پر فیصلہ محفوظ آج سنائے گی۔ اس موقع پر احتساب عدالت کے احاطہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت میں تعینات کردی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button