پاکستانی خبریں

نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں دو ہفتے رہ گئے، حکومت نے فی الفور اہم قدم اٹھالیا

وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے اہم قدم اٹھالیا۔

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لندن میں علاج کے لئے مقیم نواز شریف کی صحت سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف کی اب تک کوئی میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں دو ہفتے رہ گئے ہیں، ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی جائے۔

Related Articles

Back to top button