پاکستانی خبریں

کرفیو کا ایک سو انتیس واں روز

مقبوضہ وادی کرفیو اور جبری پابندیوں کا ایک سو انتیس واں روز۔

لاک ڈاؤن جاری ہے۔ حالات جوں کے توں ہیں۔ رابطے منقطع ہیں۔ وادی فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ کاروبار کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

مقبوضہ وادی کے نہتے مظلوم کشمیری بدستور قابض بھارتی فورسز کے نرغے میں ہیں۔ مودی سرکار کے جھوٹے دعوؤں کے برعکس وادی میں موبائل، ٹیلی فون، انٹرنیٹ، سیٹلائٹ اور تمام ذرائع مواصلات بلاک ہیں۔ وادی کے رہائشی بے پناہ پریشانی کا شکار ہیں۔ خواتین سے در اندازی، عصمت دری اور ظلم و تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ قابض فورسز خواتین کی عصمت دری کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔

بھارتی جیلوں میں قید کشمیریوں اور گھروں میں نظر بند حریت رہنماؤں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ادھر بھارتی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چار ماہ بعد ان کمنگ ایس ایم ایس سروس بحال کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں آج صبح سے شہری موبائل فون پر میسج وصول کر سکیں گے۔

Related Articles

Back to top button