پاکستانی خبریں

‏وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، آٹا، چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش

‏وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں دس نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جا رہا ہے۔

‏وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ ‏اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ آٹا، چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے سے متعلق مسابقاتی کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کابینہ کو بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق بھی الگ الگ بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں کراچی ایئرپورٹ کی اراضی کے ڈومیسٹک اجارہ سکوک کے اجرا پر غور ہوگا۔‏ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کی منظوری کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے ۔

وزارت قومی صحت کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت اور بلوچستان کی خصوصی ایپلیٹ عدالت برائے انسداد اسمگلنگ کے جج کی تعیناتی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ اجلاس میں او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تبدیلی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ کابینہ ورکرزویلفیئرفنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دے گی۔

Related Articles

Back to top button