پاکستانی خبریں

قانون جانے اور اس کا کام: چیف جسٹس

قانون جانے اور اس کا کام، سپریم کورٹ نے جج ویڈیو اسکینڈل کیخلاف نوازشریف کی نظرثانی درخواست نمٹا دی۔

دوران سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آرڈر میں لکھ دیا تھا کہ کسی قسم کی دخل اندازی نہیں کرتے۔ ہمارے پاس معاملہ آیا جو ہم نے سن لیا۔ قانون جانے اور اس کا کام جانے۔ قانون اپنا راستہ خود بنا لیتا ہے۔ نوازشریف کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل اکرام چودھری نے کہا کہ درخواستوں پر 16 جولائی کو سماعت شروع ہوئی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ہم نے آرڈر میں لکھ دیا تھا کہ کسی قسم کی دخل اندازی نہیں کرتے۔ ہمارے پاس معاملہ آیا جو ہم نے سن لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قانون جانے اور اس کا کام جانے۔ قانون اپنا راستہ خود بنا لیتا ہے۔ سب نے کہا از خوڈ نوٹس لیں۔ ہم نے کہا کہ درخواست آئے گی تو سن لیں گے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں آبزرویشن کے حوالے سے استدعا منظور کرلی۔

Related Articles

Back to top button