پاکستانی خبریں

آہستہ آہستہ پرویز مشرف کی جیبیں خالی ہونے لگیں، اہم خبر نے سیاسی میدان میں تہلکہ مچادیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کی اس کیس میں اہم ْدم اٹھالیا۔

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کی اس کیس میں مزید ملکیتی 4 پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

گزشتہ روز تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے انسپکٹر عظمت عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزم پرویز مشرف کی مزید پراپرٹی کا سراغ لگایا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کی اس کیس میں مزید ملکیتی 4 پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا اور یہ کیس بھی ملزم کی ملک واپسی اور گرفتاری تک داخل دفتر کر دیا۔

مزید پڑھیں: 17دسمبر کو پرویزمشرف کیس کا فیصلہ، بیرسٹر سلمان نے اہم پہلو اٹھالیا۔۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

یاد رہے کہ سلمان صفدر کا کہنا ہےکہ پرویزمشرف کیس میں 17دسمبر تک فیصلےکا امکان نہیں، وہ علیل ہیں اور سزا نہیں ہوسکتی۔

آئین شکنی کیس میں سابق صدر کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پرویزمشرف کیس میں17دسمبر تک فیصلے کا امکان نہیں، مشرف مفرور نہیں علیل ہیں۔

Related Articles

Back to top button