پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان دیگر ٹیکنالوجی پارکس بنانے کیلئے پر عزم: فردوس آشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں دیگر ٹیکنالوجی پارکس بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی دیگر درسگاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ جدید دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ٹیکنالوجی کے بغیر مکمل نہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نسٹ کے اس منصوبے سے ڈیجیٹل اکانومی کو تقویت اور تحقیق و ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا نسٹ میں پاکستان کے پہلے خصوصی ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح نئے پاکستان میں شعبہ ٹیکنالوجی کو دی جانے والی خصوصی اہمیت کا مظہر ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔ تخلیقی ذہنوں کو مل کر بیٹھنے کا پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے مواقع پیدا کرے گا۔

Related Articles

Back to top button