پاکستانی خبریں

بلوچستان میں غیر مُلکیوں نے ایسا کون سا جرم کر ڈالا کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا؟ جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے

بلوچستان کےعلاقے نوشکی میں تلور کےغیر قانونی شکار کیلئے جانے والے 7 غیر ملکی باشندے گرفتار کرلئے گئے۔

سیکورٹی ذرائع نے ڈی سی نوشکی عبدالرزاق ساسولی نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار افراد قطر کے باشندے ہیں،یہ غیر ملکی بغیر این او سی اور بغیر لائسنس تلور کا شکار کرنے جارہے تھے۔

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے بتایا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ غیر ملکی باشندوں کو نوشکی کے علاقے کشینگی میں لیویز نے حراست میں لیا اور پھر سرکٹ ہاؤس نوشکی منتقل کردیا گیا۔

ادھر ايک اور قطری شیخ کی جانب سے شکار کے ليے ایک لاکھ 31ہزارڈالرکا چالان جمع کرادیا گیا ہےجن ميں سے ايک لاکھ ڈالر تلور جبکہ 31 ہزار ڈالر عقاب کےشکارکے ليے ہيں۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق حکومت بلوچستان نے100تلوروں کے شکارکے ليےایک لاکھ ڈالر جبکہ ایک فالکن کےليے 1000 ڈالرفیس رکھی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button