پاکستانی خبریں

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم بل منظور، طلبہ خوشی سے نہال

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم بل منظور ہوگیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، سندھ کابینہ نے طلبہ یونینز کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا، بل کے متن میں کہاگیا ہے کہ طلبہ یونینز7 سے 11 ارکان پر مشتمل ہوں گی، طلبہ یونینز کا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنا اورنظم و ضبط پیداکرنا ہوگا۔

بل میں مزید کہاگیاہے کہ طلبہ یونینز کا تعلیمی سرگرمیوں کو روکنا خلاف قانون ہوگا، طلبہ یونینزکا اسلحہ رکھنا یا تعلیمی اداروں میں لانا خلاف قانون ہوگا، طلبہ پر اسلحہ رکھنے یا تعلیمی اداروں میں لانے پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں: کراچی کی تعمیر و ترقی کا سفر دیکھ کر فردوس شمیم کیوں حواس باختہ ہوگئے؟ مرتضیٰ وہاب نے پول کھولا

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس شمیم کے خلاف ان کی جماعت میں نصف درجن فارورڈبلاک ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی خود اپوزیشن لیڈرسے جان چھڑاناچاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ پر بات کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاکردگی سامنے رکھیں۔

 

Related Articles

Back to top button