پاکستانی خبریں

پاکستان کے پہلے نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا۔

سائنس اور ٹیکنالوجی پارک نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نواح میں واقع ہے اور اسے ماحولیاتی نظام کے حوالے سے ملک کے سب سے بڑے جدت پرمبنی اور تحقیقی ادارے کے طور پرسراہا جارہا ہے۔

نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک میں چالیس سے زائد کمپنیوں کے دفاتر ہیں جن میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری ادارے اور ٹیکنالوجی کمپنیاں شامل ہیں۔

نسٹ کے بیان کے مطابق یہ پارک ممتاز محققین، جدت پسند و ںاور کاروباری اداروں کیلئے لانچ پیڈ کی حیثیت سے خدمات انجام دے گا۔

Related Articles

Back to top button