پاکستانی خبریں

عمران خان کو ایوانِ وزیراعظم سے نکالا گیا تو وہ بڑی سیاسی مشکل بن جائے گا، وہ اداروں سمیت پورے ملک کو نانی یاد کروا دے گا: عمران خان

عمران خان کو ایوانِ وزیراعظم سے نکالا گیا تو وہ بنی گالہ جاکر آرام سے کیک نہیں کھائے گا، وہ بڑی سیاسی مشکل بن جائے گا، وہ اداروں سمیت پورے ملک کو نانی یاد کروا دے گا

اگر عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹایا گیا تو وہ بنی گالہ جاکر آرام سے کیک نہیں کھائے گا: عمران خان
عمران خان کو ایوانِ وزیراعظم سے نکالا گیا تو وہ بڑی سیاسی مشکل بن جائے گا، وہ اداروں سمیت پورے ملک کو نانی یاد کروا دے گا: سینئیر صحافی کا ان ہاؤس تبدیلی کی خبروں پر تجزیہ

سینئیر صحافی عمران خان نے ان ہاؤس تبدیلی کی خبروں پر تجزیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عران خان کو ان ہاؤس تبدیلی کے ذریعے ہٹانا بہت زیادہ مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا پکا سیاستدان آج تک پاکستان میں نہیں آیا جسے اتنا شدید ذلیل کیا گیا ہو اور اس نے بائیس سال مار کھائی ہو لیکن پھر بھی وہ اتنا ڈھیٹھ ہو کہ اپنی بات پر قائم رہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹایا گیا تو وہ بنی گالہ جاکر آرام سے کیک نہیں کھائے گا، وہ ایسا نہیں کرے گا بلکہ اگر عمران خان کو ایوانِ وزیراعظم سے نکالا گیا تو وہ بڑی سیاسی مشکل بن جائے گا، وہ اداروں سمیت پورے ملک کو نانی یاد کروا دے گا۔ سینئیر صحافی نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو کوئی ہٹانا چاہتا ے تو اسے عمران خان کا کوئی اور بندوبست کرنا پڑے گا کیونکہ عمران خان کو ان ہاؤس تندیلی کے ذریعے ہٹانا ناممکن ہے ورنہ عمران خان کو غیرمتعلقہ شخص بنا کر حکومت سے نہیں نکالا جاسکتا۔

سینئیر صحافی عمران خان نے کہا کہ عمران خان سے بڑی سیاست چپک کوئی نہیں ہے جو اتنے زیادہ مسائل اور تنگ کیے جانے کے باوجود اپنے موقف پر کھڑا رہا۔ دوسری جانب عمران خان کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکسانی زلفی بخاری نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ بحرین کے سرکاری دورے پر جائیں گے جہاں انہیں بحرین کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائیگا۔

زلفی بخاری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو یہ ایوارڈ سرکاری دورے کے دوران ایک خاص تقریب کے موقع پر دیا جائے گا۔بحرین کے نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے رواں سال کے شروع میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے عمران خان کو بحرین کے دورے کی دعوت دی تھی۔

Related Articles

Back to top button