پاکستانی خبریں

دعا منگی کے والد نے عوام کے سامنے اپنا مؤقف پیش کردیا، میڈیا کو بھی اپنی گفتگو کا حصہ بنایا

کراچی میں ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والی دعا منگی آخر کار خیریت سے اپنے گھر پہنچ گئی ہے تاہم میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ دعا منگی کو تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

دعا منگی کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کی بھی تفصیلات جاری نہیں کی جارہی ہیں اور انہوں نے تمام معاملات کو صیغہ راز میں رکھا ہواہے اور پولیس کے ساتھ بھی تعاون نہیں کیا جارہا۔

دعا منگی کی گھر واپسی پر ان کے والد ڈاکٹر نثار احمد منگی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” اللہ کی رحمت اور سندھ سمیت پاکستان بھر کے عوام کی دعاﺅں کے باعث میری بیٹی دعا منگی باحفاظت گھر پہنچ گئی ہے، میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے اپنے دوستوں کا دل سے شکرگزار ہوں جبکہ خصوصی طور پر سول سوسائٹی کا جنہوں نے اس کڑے وقت میں ہماری مدد کی اور اپنے خیالات ہم تک پہنچائے ۔

لڑکی کے ماموں وسیم منگی نے بھی دعا منگی کے گھر واپس آنے کی تصدیق کر دی تھی جبکہ میڈیا میں یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ دعا منگی کے اہل خانہ پولیس کے ساتھ کچھ بھی تعاون نہیں کر رہے ہیں جبکہ گھر والے پہلے ہی پولیس کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں، پولیس افسران کا کہناہے کہ رابطے کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button