پاکستانی خبریں

زرداری کے دماغ کا ایم آر آئی بھی ہوگیا مگر میڈیکل بورڈ میں مزید ڈاکٹروں کی ضرورت کیوں پڑی؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے لیے تشکیل دیئے گئے نئے میڈیکل بورڈ نے کام کا آغاز کر دیا، نئے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف علی زرداری کا معائنہ کیا۔

میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کے دماغ کا ایم آر آئی بھی کیا,میڈیکل بورڈ عدالتی احکامات کی روشنی میں آصف زرداری کے ذاتی معالج سے مشورہ لے گا۔

ترجمان پمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مظہر بادشاہ کی سربراہی میں نئے بننے والے میڈیکل بورڈ نے سابق صدرآصف زرداری کے دماغ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ایم ار آئی بھی کی گئی۔ آصف زرداری کےعلاج کےلیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں مزید ڈاکٹرزکا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم بھی اُن کی صحت کےمعاملات دیکھیں گے۔

پمزکےمیڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کے ذاتی معالج کو بھی بورڈ میں شامل کرنے کاعندیہ دیاتھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پمزکے میڈیکل بوڈرکو سابق صدرکے ذاتی معالج کے دورے سے متعلق کوئی مراسلہ نہیں ملا۔

یاد رہےکہ وفاقی ادارے قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو اسلام آباد کے زرداری ہاؤس سے گرفتار کیا تھا، آصف علی زرداری کی گرفتاری رواں سال جون کے مہینے کی دس تاریخ کو عمل میں آئی تھی۔ 2015 کے جعلی اکانٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

 

Related Articles

Back to top button