پاکستانی خبریں

ایک ہی خاندان کے 6 افراد کیسے موت کے منہ میں چلے گئے، جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں امان گڑھ کے قریب مال گاڑی نے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو کچل

عینی شاہدین کے مطابق ایک ہی خاندان کے 6 افراد ریلوے پھاٹک کراس کر تے ہوئے مال گاڑی کی زد میں آگئے۔ حادثے کے باعث 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان بھر میں مختلف جگہوں پر ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث حادثات پیش آتے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، متعدد شہروں میں ریلوے پھاٹک نہیں ہیں لیکن ریلوے حکام اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے۔

Related Articles

Back to top button