پاکستانی خبریں

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمٰن کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ وہ آگ بگولہ ہو گئے؟

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دنیا میں قید کاٹنا آسان ہے لیکن دھرنا دینا زیادہ مشکل کام ہے، میرا خیال ہے پیسے لے کر مولانا جانے دینا چاہیئے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ میری سوچ ہے ان سے پیسے لے کر انہیں جانے دینا چاہیئے، فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے ہی کرنا ہے، پہلے سے کہہ رہا ہوں ان کو جانے دیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں اچھے لوگ ہوتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ اور لطیف کھوسہ سمیت چند ایک اچھے چہرے ہیں۔ زندگی میں آصف زرداری سے صر 2 بار ملا۔ ایک بار اس لیے ملا کے راجہ پرویز اشرف کی جگہ قمر زمان کائرہ کو وزیر اعظم بناؤ۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پھر کوئی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، اپوزیشن کو سینیٹ میں 14 نشستوں سے شکست ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی سے زیادہ سینیٹ میں ووٹنگ آسان ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 15 جنوری تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ مولانا استعفیٰ لینے آئے تھے۔ دنیا میں قید کاٹنا آسان ہے دھرنا دینا زیادہ مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز خاموش ہیں اور وہ خاموش ہی رہیں گی، خاموشی مریم نواز کا مقدر ہے۔ نواز شریف کے آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ نواز شریف باہر بیٹھ کر ویسے ہی دیکھیں گے جیسے سعودی عرب کو دیکھتے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی وزیر ریلوے میاں شیخ رشید نے کہا تھا کہ مولانا نے حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کے لئے غلط موسم کا انتخاب کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ اجتماع پر جانے والے لوگ چولہے کا سلینڈر بستر میں چھپا لیتے ہیں، ان سے چولہا لیں تو یہ لڑ پڑتے ہیں، یہ لوگ اپنے سلینڈر کو ہاتھ لگانے نہیں دے رہے۔

Related Articles

Back to top button