پاکستانی خبریں

فواد چودھری نے بھارتی شہری کو حقیقت سے آشنا کرتے ہوئے صحیح سے طبیعت صاف کی۔۔۔ بھارتیوں کی سیٹی گم

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھارتی شہری کو آئینہ دکھا دیا۔ انہوں نے کہا انڈینز کو منموہن سنگھ کا شکرگزار ہوناچاہئے جس نے بھارت بدلاورنہ تو یہ گاو ٹیک ملک تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی شہری کی غلط فہمیاں دور کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ’آپ کے علم میں اضافے کیلئے (بتاتاچلوں) کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے سب سے پہلے فائبرآپٹک متعارف کروائی۔

جنوبی ایشیا میں سب سے پہلے موبائل فونز متعارف کرانے والا بھی پاکستان ہی ہے،بھارت کو منموہن سنگھ کا شکرگزار ہونا چاہئے جنہوں نے نوے کی دہائی میں بھارت کو بدلا،ورنہ آپ لوگ صرف ’گاو ٹیک‘ملک تھے۔

واضح رہے کہ دی نیم از آرکے نامی ایک بھارتی شہری نے ٹویٹرپر طنز کیا تھا کہ ’پاکستان کو سیٹلائٹ اور سرور کے بغیرسائبر سکیورٹی سے متعلق کام کرتا دیکھ کر کر خوشی ہوئی ہے جبکہ فائبر اس نے چین سے لے رکھی ہے۔جس پر فواد چودھری نے کراراجواب دے کر بھارتی شہری کی بولتی بند کردی۔

 

Related Articles

Back to top button