پاکستانی خبریں

ڈیوڈروز کون ہے اور فیاض الحسن نے کیوں شہباز شریف کو ان سے ملنے کی درخواست کی؟ اہم خبر آگئی

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ آل شریف جھوٹ اور کرپشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، شریف برادران نے زلزلہ متاثرین کو بھی نہیں بخشا۔

 وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 2 کیش بوائزگڈنیچرکمپنی سے پیسے نکلواتے تھے، انور مسرور اور شعیب قمر کمپنی کے اکاوَنٹ سے پیسہ نکالتے تھے، نثاراحمدگل نیب کے مفرور ملزم ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ شہبازشریف خود نوازشریف کی پلیٹ لیٹس ٹھیک کرانے لندن چلے گئے، شریف برادران لندن کے بازاروں، ہوٹلوں میں مزے کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف صاحب ڈیلی میل کے ڈیوڈروز کو بھی مل لیں۔

 

 

Related Articles

Back to top button