پاکستانی خبریں

کامیاب جوان پروگرام کے تحت فاٹا کے نوجوان کو بھاری بھرکم رقم کیوں دی گئی؟ تہلکہ مچ گیا

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام سے متعلق نوجوانوں کو اہم خبر سے آگاہ کیا۔

معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک نوجوان کواپنا سافٹ ویئر ہاوس بنانے کیلئے 35 لاکھ روپے دیئے گئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاجدید ٹیکنالوجی کی بدولت نوجوانوں کی ترقی اور کامیابی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا اس حوالے سے پندرہ ہزار لوگوں نے قرض کیلئے درخواست دی۔

عثمان ڈارکے مطابق فاٹا کے ایک نوجوان کواپنا سافٹ ویئر ہاؤس شروع کرنے کے لیے 35 لاکھ روپے دیئے گئے، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں مستقبل بنانے کیلئے کوشاں نوجوانوں کو بھی قرضے دیے گئے۔

انہوں نے کہا سیاحت کے شعبے میں انفرا اسٹرکچر موجود نہیں، قرضوں کے تعین کے لیے کردار اور اہلیت دونوں اہم ہیں۔ قرضوں کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا یہ ایک شروعات ہے انشا اللہ مزید منصوبے بھی آئیں گے۔

 

Related Articles

Back to top button