پاکستانی خبریں

پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما کے گرد نیب کا گھیرا تنگ، سیاست میں اُتھل پتھل کی کیفیت پیدا

پاکستان پیپلزپارٹی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، پی پی پی کے ایک اور مرکزی رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے۔

قومی احتساب بیورو(نیب )نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا، نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا سے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہوگی، سابق ایم ڈی اعجاز ہارون سے متعلق کاروباری لین دین سے متعلق بھی نیب سوالات کرے گا، اعجاز ہارون اومنی گروپ کو12 پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔

مزید پڑھیں: شیری رحمان نے حکومت پر چلائے نشتر، قرضوں سے متعلق کچا چٹھا کھول دیا

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مقروض کردیا جتنا قرضہ لیا اتنا کسی نے نہیں لیا،بی آرٹی سے بڑا کرپشن زدہ منصوبہ کوئی نہیں۔

شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں نیب کی کارروائی چل رہی ہے یہ پیشیاں ہوتی رہیں گی ،ہمارے بہت سے دوست نیب کی حراست میں ہیں، یہ کس طرح کا انتقام لیا جا رہاہے؟ پیپلزپارٹی اس طرح کے حربوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

 

 

 

Related Articles

Back to top button