پاکستانی خبریں

مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما نیب لاہور کے شکنجے میں، سیاسی میدان میں وبال مچ گیا

کینٹ ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کرپشن کیس میں مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما نیب لاہور کے شکنجے میں پھنس گئے۔

لیگی رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بیٹے کے اثاثہ جات کی تفصیلات کے لئے مالیاتی اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب ہیڈ کواٹر سے گرین سگنل ملنے پر نیب لاہور نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا ہے اور لیگی رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بیٹے کے اثاثہ جات کی تفصیلات کے لئے مالیاتی اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر اور ان کے بھائی نوید اختر بھی شامل تفتیش ہیں۔

کینٹ ہاؤسنگ اسکیم کے ڈویلپر زاہد مقبول اور شاہد مقبول کے اثاثہ جات بھی چیک کیے جائیں گے، ان پر کینٹ ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے، متاثرین کی شکایت پر نیب نے تحقیقات شروع کیں جس کی چیئرمین نیب نے انکوائری کی منظوری دی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button