پاکستانی خبریں

بھارتی فلم پانی پت کے خلاف پاکستان حکومت بھی میدان میں آگئی، ایسابیان آگیا کہ جان کر یقین نہیں آئے گا

بھارتی فلم پانی پت میں احمد شاہ ابدالی کے کردار کو جس طرح مسخ کیا گیا وہ افغان عوام اور مسلمانوں کے بارے میں ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے ۔

معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی فلم پانی پت میں احمد شاہ ابدالی کے کردار کو جس طرح مسخ کیا گیا وہ افغان عوام اور مسلمانوں کے بارے میں ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ بابری مسجد کی شہادت کے دن اس فلم کو ریلیز کرنا آر ایس ایس کے فاشٹ نظریے کا ثبوت ہے، بھارتی فلم پانی پت میں احمد شاہ ابدالی کے کردار کو جس طرح مسخ کیا گیا وہ افغان عوام اور مسلمانوں کے بارے میں ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ14 جنوری 1761 کو پانی پت کے مقام پر لڑی جانے والی تیسری جنگ سے متعلق بالی ووڈ کی نئی متنازعہ فلم ’’پانی پت‘‘میں افغان جرنیل احمد شاہ ابدالی کی شخصیت کو مجروح کیا گیا ہے اور نئی نسل کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ مرہٹوں نے احمدشاہ ابدالی کو شکست دے دی تھی، ان کی فوج ہلاک ہو گئی تھی اور وہ شکست کھا گئے تھے، وہ جابر اور حملہ آور تھے۔ اس فلم کے خلاف افغانستان سمیت بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں جبکہ کئی افغان رہنماؤں نے بھی سوشل میڈیا پر فلم ساز سے وضاحت مانگتےہوئے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فلم پر بھارت سے باضابطہ احتجاج کیا جائے

 

Related Articles

Back to top button