پاکستانی خبریں

برطانوی کرائم ایجنسی نے بہت بڑی رقم قومی خزانے میں جمع کروادی، حکومتی اراکین خوشی سے نہال

برطانوی کرائم ایجنسی نے 28 ارب روپے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے

برطانوی حکام نے لگ بھگ 28 ارب روپے پاکستان کو منتقل کردیے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم آج سپریم کورٹ کے نیشنل بینک میں موجود اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رقم برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستانی شہری کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں منتقل ہوئی۔

برطانوی کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان نے گفتگو میں کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کے نتیجے میں رقم پاکستان کو منتقل کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کس اکاؤنٹ میں کتنی رقم منتقل کی کچھ نہیں بتا سکتے۔

Related Articles

Back to top button