پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے متعلق جوانوں کو کون سی خوشخبری دی؟ تفصیل اس خبر میں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام سے بہت امیدیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا حکومت کا کام ہوتا ہے روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور حکومت کاروبار کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا میں نے سنا ہے کہ نوجوان کہتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ بندے سے ہاتھ نہیں ملاتا، جس معاشرے کے جوانوں میں محنت کا جذبہ ہو وہ بہت اوپر جاتا ہے، ہمیں کامیاب جوان پروگرام میں شفافیت کا خیال رکھنا ہے۔

Related Articles

Back to top button