پاکستانی خبریں

فرخ حبیب نے عوام الناس کو بتا دیا کہ آج کل اپوزیشن کس عمل میں مصروف ہے۔۔۔ مسلم لیگ نواز حیران

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو مزید چار سال انتظار کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں جس کے ثمرات عوام کو ملنا…

رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے دور میں ادھورے ترقیاتی منصوبوں کو پی ٹی آئی کی حکومت میں پورا کیا جائے گا، پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، بیرون ملک کے سرمایہ کاروں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں صرف لوٹ دولت کو بچانے میں مصروف ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا، قومی دولت لوٹنے والے ملک سے وفادار نہیں، ایسے سیاستدانوں کا سیاست سے ہمیشہ کے لئے داخلہ بند ہو جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلیٰ نے اپنے دفاتر کے اخراجات میں کمی کرکے کفایت شعاری کی بہترین مثال پیش کی ہے جس کا بنیادی مقصد وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ خوشحالی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ سکے۔

Related Articles

Back to top button