پاکستانی خبریں

اشتہارات میں درست معلومات کیوں دینی چاہیے؟ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا تہلکہ خیز بیان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں حقیقت کو پہچاننا آسان کام نہیں ہے، اشتہارات میں درست معلومات دینی چاہئیں۔

لاہور میں ایڈ ایشیا کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 1970 اور 1980 کی دہائی کے دوران تشہیر کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو آج کی تشہیر میں زیادہ فرق دکھائی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایڈورٹائزنگ کا شعبہ دراصل لوگوں تک مصنوعات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ایڈورٹائزنگ شعبے میں الفاظ ہی تبدیل ہوچکے ہیں، اب لوگ گارنٹی کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ اب دنیا ممکنات کو دیکھتی ہے، سب کچھ ایڈورٹائزنگ کی مدد سے ہی ممکن ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریشانی صرف ایڈورٹائزنگ کے شعبے کے ساتھ ہی نہیں، بلکہ یہ ہر شعبے میں ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کے دور میں ایڈورٹائزنگ رابطوں کا مجموعہ ہے۔

انہوں نے اشتہارات میں درست معلومات فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں حقیقت کو پہچاننا آسان کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ایک طرح سے معاشرے کا آئینہ بھی ہوتا ہے، آج کے دور میں ایڈورٹائزنگ رابطوں کا مجموعہ ہے، تاہم میڈیا پر دی جانیوالی اطلاعات بعض اوقات درست نہیں ہوتیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک میڈیا نے خبروں کو ٹیک اوور کرلیا ہے۔

اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اخبارت کی خبریں 24 گھٹنے لیٹ ہوتی ہیں، لیکن ڈیجیٹل میڈیا پر خبریں مسلسل چل رہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اخبارات خبروں کے بجائے آراء پر مبنی ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button