پاکستانی خبریں

فروغ نسیم اب کریں گے وزیر اعظم عمران خان کی اہم ترین ڈیوٹی، بڑی خبر نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا

وزیر اعظم عمران خان نے فروغ نسیم کو اہم ترین ڈیوٹی سونپ دی اور ساتھ ہی ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی سے متعلق معاملات نمٹانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی سے متعق معاملات نمٹانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کریں گے جب کہ دیگر ارکان میں وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، اٹارنی جنرل بیرسٹر انور منصور، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری قانون اور وزیر اعظم آفس کے جوائنٹ سیکرٹری بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

حکومتی کمیٹی قانون سازی سے متعلق مجوزہ قوائد و ضوابط کا جائزہ لے گی، قانون سازی یا ترامیم سے متعلق تجاویز پر سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطا بق نیب نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں پیپلزپارٹی رہنما، سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت14ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے۔جام خان شورو کے خلاف نیب کی جانب سے تیار کیئے جانے والے ریفرنس کی تفصیلات سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ دیگر ملزمان میں جام خان شورو کے فرنٹ مین محمد بچل، اصغر میمن، محمد حسین، امتیاز علی ،شاہنواز سومرو، فدا حسین، سبحان علی، عبدالمالک کھتری، محمد انور ذیشان قریشی اور اختر علی بھی ملزم نامزد ہیں۔

نیب کی تفتیشی ٹیم نے جام خان شورو اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا، نیب کاالزام ہے جام خان شورو اور دیگر نے غیر قانونی طور پر حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کیلئے زمین الاٹ کی، ملزمان نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، الاٹمنٹ کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں، عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے28جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے جام خان شورو اور دیگر کی درخواست ضمانت میں بھی توسیع کردی، جام خان شورو کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کراچی میں بھی کی جارہی ہے۔

Related Articles

Back to top button