پاکستانی خبریں

پاک فوج کے میجر لاریب حسن کے قاتل گرفتار، اسلام آباد پولیس کی بڑی کاروائی

اسلام آباد پولیس نےگذشتہ مہینےسیکٹرجی نائن میں قتل ہونے والے پاک فوج کے میجر لاریب حسن کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد پولیس نےگذشتہ مہینےسیکٹرجی نائن میں قتل ہونے والے پاک فوج کے میجر لاریب حسن کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے،قاتل افغان شہری ہیں اور اُنہوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر میجر لاریب حسن کو گولیاں مار دی تھیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جیاسلام آبادپولیس عامر ذوالفقارخان نےکہا ہے کہ پاک فوج کےایس ایس جی کمانڈو میجرلاریب حسن گل کےقتل میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار کر لیے ہیں،ملزمان افغان شہری ہیں اور اُنہوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر میجر لاریب کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ۔

آئی جی عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ گذشتہ ماہ 22 نومبر کو میجر لاریب کے قتل کا واقع پیش آیا،معاملے کی تفتیش میں 25 افسران لگے رہے اور دن رات کی مسلسل محنت کے بعد دونوں قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کمپنی میں واقع پارک کے قریب اِن کی موٹر سائیکل کا ٹائر پنکچر ہوا تو انہوں نے ڈکیتی کا ارادہ کر لیا۔ملزمان کے مطابق میجر لاریب اور ایک خاتون پارک میں واک کر رہے تھے،اُنہوں نے میجر لاریب کے سر پر اسلحہ رکھ کر پیسے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر میجر لاریب نے مزاحمت کی توہم نے گولی چلا کراُنہیں قتل کر دیا، ملزمان نے اس قبل جی 10 میں ایک نوجوان سے نقدی اور موبائل چھیننے کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔

Related Articles

Back to top button