پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کی صفوں میں پھوٹ پڑنے کا خدشہ، کس رہنما نے پارٹی شوکاز نوٹس کا خوفناک جواب دیدیا؟ تہلکہ مچ گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا۔

پی ٹی آئی نے رہنما حامد خان نے رکنیت معطل کرنا غیرقانونی،غیر آئینی ،غیراخلاقی اور بدنیتی پر مبنی قراردیدیا ۔

حامد خان نےاپنے جواب میں کہاہے کہ مجھے یکم دسمبر کو میڈیاکے ذریعے شوکاز نوٹس کا علم ہوا،انہوں نے کہا کہ پارٹی میرے خون میں شامل ہے کسی بھی حالت میں نہیں چھوڑوں گا، اپنی پارٹی رکنیت کیلئے ہر ممکن دفاع کروںگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی موقع پرست، قبضہ مافیا، شوگر یا کرپٹ مافیا مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتا، مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

 

 

Related Articles

Back to top button