پاکستانی خبریں

مارچ سے قبل عمران خان کی شیروانی اترسکتی ہے اور بزداربھی’ بیزار‘ہوکرجانے کو ہے, بڑی خبر نے سب کو حیران کر دیا

مارچ سے قبل عمران خان کی شیروانی اترسکتی ہے اورپنجاب سے بزداربھی’ بیزار‘ہوکرجانے کو ہے۔ بڑے بیان نے تہلکہ مچا دیا۔

سابق صوبائی وزیرصحت اورمسلم لیگ ن کے ممبرپنجاب اسمبلی خلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں اب بھینسیں بھی نہیں ڈیڑھ ماہ میں صرف بھینسیں فروخت کرنےکاکام کیاگیا،اَب ناجانے حکمران ہرروزنیا ”کٹا”کہاں سے کھول رہے ہیں؟۔اُنہوں نے دعویٰ کیاکہ مارچ سے قبل عمران خان کی شیروانی اترسکتی ہے اورپنجاب سے بزداربھی’ بیزار‘ہوکرجانے جبکہ جھوٹے الزامات پرگرفتارہونے والے سیاسی رہنماعنقریب عوام اورپارلیمان میں آنے والے ہیں۔

ممبرپنجاب اسمبلی خلیل طاہرسندھو کا کہنا تھا کہحکومتی اتحادی بھی اَب اصلی تبدیلی چاہتے ہیں، مختلف رخ اورسیاسی رخ کی تبدیلی سے عمران خان ٹولہ باخبرہے،بنی گالہ میں2دن کی چھٹی گزارنے والے اپنی مستقل چھٹی سے پریشان ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ مریم نوازاورمیاں شہبازشریف سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صحت یابی کے منتظرہیں ،اللہ تعالیٰ انہیں جب صحت عطافرمائیںگے توعوامی رابطہ مہم کاآغازکیاجائے گا۔اُنہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہے جبکہ موجودہ حکمرانوں کے پاس قانون کو سمجھنے کی سوجھ بوجھ ہی نہیں ،حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے ،ملک کو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے،حکمرانوں نے ملک و قوم کا وقت بربادکیا ہے۔

Related Articles

Back to top button