پاکستانی خبریں

قمرزمان کائرہ نے قانون کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ ماہرینِ قانون بھی حیران رہ گئے

پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہمیشہ سب کیلئے الگ اور پیپلز پارٹی کیلئے الگ قانون رہا ہے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کے کیسز سندھ کے ہیں لیکن چلائے اسلام آباد میں جا رہے ہیں۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں ہر طبقہ احتجاج کر رہا ہے تو معیشت میں بہتری کیسے آئی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں اپنی شہید والدہ کا عَلم بلند کریں گے۔ اگر ہمارے جلسوں کا مقصد نیب پردباؤ ڈالنا ہے تو وزیراعظم کیوں جلسے کرتے ہیں۔ وہ کس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موڈیز کی پاکستانی معیشت کی بہتری کی بات سے اتفاق نہیں۔ کیوں کہ ملک میں تاجروں سے لیکر اساتذہ اور ریڑھی والوں تک سب معاشی بدحالی پر احتجاج کر رہے ہیں تو پھر معیشت میں بہتری کہاں آئی۔

Related Articles

Back to top button