پاکستانی خبریں

بعض وزراء عمران خان کوغلط شکایتیں لگاتے ہیں, ترقیاتی اسکیمیں بھی ختم، بڑے بیان نے تہلکہ مچا دیا

بعض وزراء عمران خان کو ایم این ایز کی غلط شکایتیں لگاتے ہیں، کچھ ارکان اسمبلی کو فنڈز ملے ہیں مگر میرے حلقے میں پرویز خٹک کی شروع کی گئی ترقیاتی اسکیمیں بھی ختم کردی گئی ہیں

پارٹی میں رہتے ہوئے عوام کے لیے آواز اٹھانا میرا جمہوری حق ہے، تمام پارٹی لیڈرز کو تنقید برائے اصلاح برداشت کرنا پڑے گی، کوئی بھی پارٹی ہو قیادت تنقید برداشت نہیں کرتی ہے۔ تحریک انصاف کے دیگر ارکان اسمبلی عطاء اللّہ، راجا خرم شہزاد نواز اور نیاز احمد جھکڑ بھی شریک تھے۔ راجا خرم شہزاد نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب تو دور ہے اسلام آباد میں کرپشن ہورہی ہے۔ عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ بہت جلد پنجاب میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔ فیاض الحسن چوہان کوصوبائی وزیر اطلاعات بنانے کے بعد جلد ہی پنجاب میں ایک سینیئر وزیر بھی لایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کے لاہور کے دورے کے دوران یہ چہ مگوئیاں ہوئیں کہ کسی سے قلمدان واپس نہیں لایا جائے گا۔

لیکن پنجاب میں تبدیلیوں کا فیصلہ عمران خان لاہور آنے سے قبل ہی کر چکے تھے۔ یہاں پر ایک اور بڑی تبدیلی ہونی تھی لیکن جب اس تبدیلی کے لیے نام سامنے آیا جس کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا،ان کا بھائی وفاق میں بھی اہم ترین عہدے پر ہے لیکن جب اس نام پر تھوڑی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ ان کا کاروبار 80 فیصد شریف خاندان سے وابسطہ ہے۔

Related Articles

Back to top button