پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں کونسے بڑے پولیس آفیسر لُٹ گئے جس سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں؟ جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے

اسلام آباد میں بنوں پولیس کے ایس پی انویسٹی گیشن نثار احمد خان کو بھی لوٹ ليا گيا۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس پی نثار احمد خان اہلخانہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ گاڑی میں سوار ملزمان نے ان کی گاڑی کو روک لیا اور خود کو سی آئی اے اہلکار ظاہر کرکے ایس پی سے گاڑی کے کاغذات چیک کرانے کا کہا۔
نثار احمد خان کی توجہ کاغذات کی جانب ہوئی تو ملزمان نے پستول تان کر ان کی اہلیہ سے 8 تولے کے زیورات اتروا لیے جبکہ ملزمان جاتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن بنوں کا ذاتی پستول بھی ساتھ لے گئے۔
تھانہ شالیمار میں واردات کا مقدمہ درج ہوئے تین روز گزر چکے ہیں لیکن اسلام آباد پولیس لٹیروں کو تاحال تلاش نہیں کر سکی۔
ایس پی انویسٹی گیشن بنوں کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد کو محفوظ شہر سمجھتے تھے لیکن ان کےساتھ پیش آنے والے واقعے نے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

Related Articles

Back to top button