نیب کے سخت احکامات نے شہباز شریف کو کنگال کردیا، خبر آتے ہی نواز لیگ پر سکتہ طاری

قومی احتساب بیورو(نیب) کی کارروائیاں تیز ہوگئیں ہیں اور شریف خاندان کے خلاف اہم قدم اٹھالیا۔

نیب نے شہبازشریف کی تمام جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے، جائیداد میں شہبازشریف کے96 ایچ اور87 ایچ ماڈل ٹاﺅن کے گھر بھی شامل ہیں، احکامات کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کیخلاف تحقیقات کے باعث جاری کئے گئے۔

قومی احتساب بیورو(نیب )نے اپوزیشن شہبازشریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور نصرت شہباز کی تمام جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ منجمد کئے گئے اثاثوں میں شہبازشریف کے ماڈل ٹاﺅن کے دونوں گھر شامل ہیں ،شہبازشریف کے نام مختلف جگہوں پر جائیدادیں بھی ضبط کرلی گئیں۔

ایبٹ آباد ڈونگہ گلی میں 9کنال کا پلاٹ، ہری پور میں2 جائیدادیں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ جوہرٹاﺅن میں 13، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیز ،ڈیفنس فیز5 میں 2 پلاٹ شامل ہیں۔ نیب کاکہناہے کہ نیب کایہ حکم 15 دن کیلئے ہوگا،15 روز میں احتساب عدالت کے ایڈمن جج کو جائیداد منجمد کرنے کی درخواست دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں