پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کرپشن میں اضافے کا اعتراف کرلیا، پی ٹی آئی کی صفوں میں ہلچل

پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن میں خاتمے کا دعویٰ کرتی رہی ہے لیکن اب خود ان کی جماعت کے سینئررہنما نے کرپشن میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے صوبے میں کرپشن میں اضافے کا اعتراف کرلیا، ڈاکٹرحسن مسعود کی افسروں کیخلاف اکسانے کی کوشش، کارکنوں سے خطاب کی وڈیو سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر حسن مسعود ملک کی کارکنوں سے خطاب کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات سب کو پتہ ہے کہ اس دور میں پٹواریوں کے ریٹ دگنے ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی عہدیدار نے کرپشن میں اضافے کے ساتھ اپنے خطاب میں کارکنوں کو کام نہ کرنیوالے افسران کے خلاف اکسانے کی بھی کوشش کی‘۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں