پاکستانی خبریں

لاہور ہائیکورٹ کی گھی کی قیمتوں سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلبی

لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری قیمتیں مقرر کرنے کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے پچیس گھی ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے گھی ملز مالکان سے مشاورت کے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کا تعین کر کے سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اقدام سے ملز مالکان کو شدید نقصان ہوگا، وکیل نے استدعا کی کہ حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

Related Articles

Back to top button