آصف زرداری نے بالآخر بیٹی کی بات پر عمل کرلیا، کن وجوہات پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کرائی؟ تہلکہ مچ گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے طبی بنیاد پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی، فریال تالپور نے بھی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کر دی جس میں نیب اور احتساب عدالت نمبر دو کو فریق بنایا گیا ہے۔

آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے اور تین اسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں،شوگر کا مرض ہے اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری نے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کرکے استدعا کی کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں، لہذا علاج کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔

فریال تالپور نے درخواست ضمانت میں کہا کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں،اس کی دیکھ بھال کے لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔

مزید پڑھیں: آصفہ بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری کو کس کام کے لیے قائل کر لیا؟ جانیے اس خبر میں

یاد رہے کہ آصفہ بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری کو ضمانت کی درخواست دینے کیلئے قائل کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ڈاکٹر نے کافی بیماریاں تشخیص کی ہیں۔ہمارے خاندان اور بہنوں کیلئے یہ ایک مشکل عمل تھا، لیکن ہمیں ان پاکستانی ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں ہے، یہ ڈاکٹرز قابل ضرورہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا موقف تھا کہ ضمانت کی درخواست نہیں دیں گے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں