پاکستانی خبریں

نواز شریف کے دماغ کی شریان کی سرجری ہوگی یا پھراسٹنٹ ڈالا جائے گا؟ ڈاکٹر عدنان نے عوام کو افسوسناک خبر سنا دی

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے جہاں وہ گزشتہ 2 ہفتے سے موجود ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دماغ کی شریان کی سرجری یا اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے جہاں وہ گزشتہ 2 ہفتے سے موجود ہیں۔ نواز شریف کا آج گائز اسپتال میں دل اور گردے کے ماہرین نے معائنہ کیا۔ سابق وزیراعظم کے طبی معائنے کے بعد ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹیلیٹ کاؤنٹ غیر مستحکم ہیں جنہیں ادویات کے ذریعے خاص لیول پر رکھا جا رہا ہے۔

پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے دائیں بغل (رائٹ ایگزیلا) میں ایک سے زائد گلٹیاں ہیں جو بڑی ہو چکی ہیں، مرض کی مزید تشخیص جاری ہے۔ خیال رہے کہ 28 نومبر کو نواز شریف کا لندن کے برج اسپتال میں پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی) اسکین ہوا تھا جس میں کئی گھنٹے لگے تھے۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شرہف کا باقاعدہ فالو اپ جاری ہے جس میں خون کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں، لاہور میں نوازشریف کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا، کارڈیالوجی کی ایک ٹیم بھی نوازشریف کا معائنہ کر رہی ہے، انجیو گرام اور انجیو پلاسٹی پی سی آئی کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دماغ کو خون منتقل کرنے والی شریان کے علاج کے لیے بھی ویسکولر سرجن کی خدمات لی ہیں، ویسکولر سرجن دوبارہ نوازشریف کا معائنہ کریں گے جس میں دیکھا جائے گا کہ نواز شریف کے دماغ کی شریان کی سرجری کی جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق ان کے بیٹے حسین نواز کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ نوازشریف کا علاج ایک چھت تلے ہو لیکن ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے، والد کو متعدد بار مشورہ دیاکہ امریکا سے علاج کروائیں۔

Related Articles

Back to top button