پاکستانی خبریں

رضا ربانی بھی طلبا کے حق میں بول پڑے تفصیلات اس خبر میں

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے لاہور میں طلبا کے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہاکہ 300 طلبا کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ طلبا یونینز پر سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کرکے طالب علم اپنا بنیادی آئینی حق مانگ رہے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اپنے بنیادی حق کےلیے آواز اٹھانے والے ان طلبا کے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لیا جانا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button