پاکستانی خبریں

میاں نواز شریف کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات۔۔۔ لیگی کارکنان افسردہ

میاں نواز شریف کی طبیعت بدستور تشویشناک۔۔۔ برطانوی نواز شریرز نے بھی تصدیق کردی، لیگی کارکنان افسردہ۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہسپتال میں داخلے اور پلیٹ لیٹس کی کمی کے عارضہ کی تشخیص کیلئے مزید ٹیسٹ کروانے کی تجویز، دل اور گردوں کے عارضہ سمیت دماغ کو خون پہچانے والی شریانوں کی تنگی سے میاں نواز شریف کی…

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کیلئے لندن گئے ہوئے 12 روز گزر چکے لیکن ان کی طبیعت دن بدن بگڑی رہی ہے، برطانوی ڈاکٹرز نے میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی کے عارضہ امیون تھرمبو سائٹو پینیا کی وجہ کا پتہ چلانے کیلئے پیٹ سکین ٹیسٹ کروایا ہے جبکہ اس کے بعد ان کے بون میرو ٹیسٹ بھی کروانے پر غور کیا گیا ہے۔ میاں نواز شریف کو دل، گردوں، بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض شدید ہونے کے ساتھ دماغ کو خون پہنچانے والی کیروٹڈ آرٹریز میں تنگی کے سنگین امراض لاحق ہیں، میاں نواز شریف کی گرتی ہوئی صحت کے پیش نظر برطانوی ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال داخل ہونے اور مزید تشخیصی ٹیسٹ جن میں بون میرو ٹیسٹ اور انجیوگرافی شامل ہیں کروانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو لاحق امراض کی پیچیدگیوں کے باعث انہیں علاج کیلئے امریکہ لیجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شریف فیملی میاں نواز شریف کو علاج کیلئے امریکہ لیجانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہسپتال میں داخلے اور پلیٹ لیٹس کی کمی کے عارضہ کی تشخیص کیلئے مزید ٹیسٹ کروانے کی تجویز، دل اور گردوں کے عارضہ سمیت دماغ کو خون پہچانے والی شریانوں کی تنگی سے میاں نواز شریف کی طبیعت دن بدن بگڑ رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button