پاکستانی خبریں

مسلم لیگ ن کی ملاقات میں یہ طے پایا کہ اپنے پرانے گناہوں کو دھونے کا اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا، بڑی خبر نے سب کو چونکا دیا

مسلم لیگ ن کے چند رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ اپنے پرانے گناہوں کو دھونے کا اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا۔

ن لیگ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کی غیر مشروط طور پر حمایت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون سازی کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا ہے۔اس حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ میرے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نئی قانون سازی کے حوالے سے مکمل طور پر اپنی حمایت کا یقین دلا دیا ہے،مسلم لیگ ن کے چند رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ اپنے پرانے گناہوں کو دھونے کا اس سے اچھا موقع نہیں ملنا۔ان کا خیال ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو راضی کرنے کا یہ بہت اچھا موقع ہے۔

رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنماؤں کا خیال ہے کہ نواز شریف کی غط پالیسیوں اور سخت زبان کی وجہ سے ہمیں اسٹیبلشمنٹ کا دشمن تصور کیا جاتاہے،یہ وقت ہے کہ قانون سازی میں اپنا اہم کردار کریں،اور غیر مشروط طور پر حمایت کریں۔

Related Articles

Back to top button