پاکستانی خبریں

ڈاکٹر یاسمین راشد کی چھٹی۔۔۔!!! پنجاب کی وزارتِ صحت ابھی کسے سونپی جارہی ہے؟ دبنگ خاتون کا نام سامنے آگیا

وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران پنجاب کابینہ کی 10 وزارتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے صوبائی کابینہ میں تین خواتین کی شمولیت کا بھی امکان ہے

 ناقص کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے وزراء سے قلمدان واپس لیے جا سکتے ہیں۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو بھی اہم ذمہ داری مل سکتی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد سے سیکنڈری ہیلتھ کی وزارت واپس لی جا سکتی ہے۔انفرامیشن اینڈ کلچر کی وزارتوں کو بھی الگ الاگ کیقا جا سکتا ہے۔کھیل اور سیاحت پر بھی دو الگ الگ وزراء تعینات ہو سکتے ہیں۔وزیر جیل خانہ جات سے بھی قلمدان واپس لیا جا سکتا ہے۔پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے اور وزارتی ٹیم میں ردوبدل کے ساتھ بیوروکریسی کو بھی مزید اختیارات دئیے جائیں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے آج کے دورے میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے کی صورتحال کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو سیاسی صورتحال پر بھی اعتماد میں لیں گے جب کہ وزیراعظم کی صوبائی وزراء سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔لاہور میں اسموگ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی عمران خان کریں گے۔اجلاس میں وزیراعظم کو سموگ کی وجوہات ، تدراک اور تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدمات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم ایوان وزیر اعلیٰ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے عثمان بزدار کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ لاہور میں وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کابینہ میں اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔گذشتہ شب بھی پنجاب میں بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔صوبائی انتظامیہ اور پولیس محکمے میں اعلیٰ عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریوں کے ساتھ ساتھ چار سنئیر افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button