پاکستانی خبریں

نوازشریف کیا 4 ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آرہے ہیں یا نہیں؟ لندن سے آگئی اہم خبر

سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت طبی وجوہات کی بنا پر بیرونِ ملک لندن میں قیام پزیر ہیں اور انکی صحت سے متعلق تفصیلات آگئیں ہیں۔

مسلم لیگ نواز کے رہنما نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، نوازشریف 4 ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آسکیں گے، نوازشریف کوعلاج کیلئے ابتدائی 4 ہفتوں کی مدت 17 دسمبر کوختم ہورہی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی ڈاکٹرز نے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے، نوازشریف کے ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ شہبازشریف نے وکلا کو میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر کیس تیار کرنے کی ہدایت کردی، میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کی کاپیز ہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی اور نوازشریف کے مزید علاج کیلئے ا مریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

Related Articles

Back to top button