پاکستانی خبریں

وزیر اعظم عمران اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، اراکینِ کابینہ کی کارکردگی زیرِ بحث

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کے ارکان کی کارکردگی پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

وزیر اعظم پاکستان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب کے امور اور مجموعی ملکی صورتحال زیر غور آئی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے رواں ہفتے یہ تیسری ملاقات ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے اسلام آباد میں عثمان بزدار سے 2 دن میں 2 ملاقاتیں کی تھیں جن میں انہوں نے پنجاب کے انتظامی ڈھانچے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

وزیر اعظم نے کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب میں گورننس کی خامیوں پر برہمی کا اظہار کیا تھا، اراکین کور کمیٹی نے اس موقع پر تجویز دی کہ بہتر گورنس کے لیے بیورو کریسی کو متحرک ہونے پڑے گا۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے علیحدہ ملاقات کی جس میں صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کا معاملہ زیر غور آیا، وزیر اعظم نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

انہوں نے عثمان بزدار کو پنجاب میں انتظامی اصلاحات سے متعلق اہم فیصلوں کی ہدایت بھی کی تھی۔

Related Articles

Back to top button