پاکستانی خبریں

پنجاب میں بیوروکریسی کے ساتھ پولیس سروس میں بھی اکھاڑ پچھاڑ۔۔۔مگر اچانک کیوں اور کس کے کہنے پر؟ جان کر آپ بھی دھنگ رہ جائیں گے

حکومت کی جانب سے بیورو کریسی کے ساتھ پولیس سروس میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے پولیس سروس میں تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ احسان طفیل کو ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور، اشفاق احمد خان کو ڈی آئی جی پولیس اسٹیبلشمنٹ ون پنجاب اور عمران محمود کو ڈی آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کو تبدیل کرکے ان کی جگہ رائے بابر سعید کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے کے 19 آر پی اوز کے بھی تبادلے کردیے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فاروق مظہر کو آر پی او شیخوپورہ ، فیاض احمد دیو کو آر پی او بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button