پاکستانی خبریں

فواد چودھری طالب علموں کے حق میں بول پڑے، حکومت کو ہوگئی پریشانی لاحق

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے طلب علموں سے متعلق تہلکہ خیز بیان جاری کردیا ہے۔

فواد چودھری نے طلبہ یونیز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں طلبہ یونینز پر پابندیاں جمہوری اقدار کے منافی اقدام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وہ طلبہ یونینز کی بحالی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ طلبہ یونین پر پابندی جمہوریت مخالف اقدام ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بناناچاہئے کہ طلبہ یونین تشدد سے پاک ہو اور ضابطوں کے تحت کام کر ے۔ اسٹوڈنٹ یونین پر پابندی مستقبل کی سیاست کو محدود کرتی ہے۔

فواد چودھری کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین خصوصا نوجوانون کی بڑی تعداد نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button