پاکستانی خبریں

اب نہ ہوگی غلطی سے بھی غلطی، ٹریفک قوانین توڑنے پر اتنا بھاری جرمانہ کہ کبھی نہ سوچا

موٹرویز اور ہائی ویز پر سفرکے دوران قانون توڑنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کا اعلان کردیاگیا۔

موٹر ویز پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب اوورسپیڈ پر موٹرسائیکل سوار کو1500جبکہ کارسوار کو2500روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ کمرشل گاڑیوں کو اوورسپیڈ اور اوورلوڈنگ پر دس دس ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غلط اوورٹیکنگ پر کار اور موٹرسائیکل سوار کو 1500 جبکہ بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو تین تین ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ بے ہنگم ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل اور کار کے ڈرائیورز کو پانچ پانچ ہزار جبکہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کو دس ہزارروپے جرمانہ کیا جائے گا۔

غلط یو ٹرن لینے پر کار اور موٹر سائیکل کا جرمانہ ایک ہزار جبکہ کمرشل گاڑی کا جرمانہ تین ہزارروپے ہوگا۔ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کارڈرائیورکو 1500جبکہ کمرشل گاڑی چلانے والے کو تین ہزار روپے جرمانہ کیاجائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غلط پارکنگ پرسات سو پچاس روپے جرمانہ ہوگا۔

 

Related Articles

Back to top button